جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وی پی این سروسز کے لیے لائسنسنگ کا آغاز کردیا گیا ، صارفین اب رجسٹریشن شدہ اور لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست وی پی این حاصل کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد صارفین کو محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز فراہم کرنا اور ریگولیٹری معیار کو بہتر بنانا ہے۔

پی ٹی اے نے اب تک پانچ سے زائد کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کر دیا ہے، جو قانونی اور مجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کریں گی۔

صارفین اب رجسٹریشن شدہ اور لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست وی پی این حاصل کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں : وی پی این سروسز کا حصول، صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی

پی ٹی اے کا یہ اقدام صارفین کی سہولت، سائبر سیکیورٹی کے فروغ اور ریگولیٹری بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔

گذشتہ روز  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این (VPN) سروسز کے حصول سے متعلق نئی ہدایات جاری کی تھیں۔

جس کے تحت اب صارفین براہِ راست لائسنس یافتہ وی پی این فراہم کنندگان سے خدمات حاصل کر سکیں گے، جبکہ وی پی این رجسٹریشن کے لیے پی ٹی اے سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پی ٹی اے نے بتایا تھا کہ وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (ڈیٹا) لائسنس کے تحت لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں۔ لائسنس یافتہ کمپنیوں میں الفا 3 کیوبک، زیٹا بائٹ، نکسیلیم ٹیک، ویژن ٹیک 360 اور یو کے آئی کونیِک سولیوشنز شامل ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا تھا  کہ یہ اقدام صارفین کی سہولت اور ڈیجیٹل سکیورٹی میں بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں