تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پی ٹی اے نے 9 لاکھ 33 ہزار 775 ویب سائٹس بلاک کردیں

اسلام آباد: وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ قابل اعتراض مواد کی حامل 9لاکھ33 ہزار 775ویب سائٹس بلاک کردیں ہیں ، ان ویب سائٹس میں عدلیہ مخالف، ریاست مخالف اور گستاخانہ مواد تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرادیا ، جس میں بتایا گیا پی ٹی اے نےقابل اعتراض مواد کی حامل 9لاکھ33 ہزار 775ویب سائٹس بلاک کیں ، ان ویب سائٹس میں 6 ہزار 182 پر عدلیہ مخالف موادتھا۔

تحریری جواب میں کہا گیا ریاست کیخلاف13ہزار 175ویب سائٹس پرقابل اعتراض موادتھا جبکہ گستاخانہ مواد والی 53ہزار 654 ویب سائٹس کوبلاک کیا گیا اور فحاش مواد والی 8 لاکھ 31 ہزار 674 ویب سائٹس بلاک کی گئیں۔

وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا تھا فرقہ وارانہ ،نفرت انگیزی پھیلانےوالی11ہزار346ویب سائٹس ، ہتک آمیزموادپر2 ہزار 915 اورمتفرق 4 ہزار 633 ویب سائٹس اور 10ہزار 196 دیگر ویب سائٹس کو بھی قابل اعتراض مواد پر بلاک کیا گیا۔

یاد رہے چند روز قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین نے بتایا تھا کہ پورنو گرافی کی 8 لاکھ 30 ہزار جبکہ چائلڈ پورنو گرافی کی 2 ہزار 384 ویب سائٹس بلاک کی جاچکی ہیں۔

ان کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی ویب سائٹس کی معلومات انٹر پول نے شیئر کی تھیں، چائلڈ پورنو گرافی کی ویڈیوز ڈارک ویب پر موجود ہیں۔ ڈارک ویب تک عام آدمی کی رسائی نہیں ہوسکتی۔

Comments

- Advertisement -