تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی ٹی اے نے ڈیٹنگ اور لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 5 ڈیٹنگ اور لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ بند کی گئی ایپلی کیشنز میں ٹنڈر، ٹیگڈ، اسکاؤٹ، گرائنڈر اور سے ہائے نامی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشنز انتظامیہ کو ڈیٹنگ سروس ختم کرنے سے متعلق نوٹسز دئیے گئے تھے، انتظامیہ کو بارہا ایپلی کیشنز پر موجود مواز کو پاکستانی قوانین کے مطابق بنانے کو کہا گیا تھا، حکام کے مطابق ان ایپلی کیشنز کی انتظامیہ نے مقررہ وقت میں کوئی جواب جمع نہیں کروایا جس کے بعد ان ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی اے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے غیراخلاقی مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کی جانب سے غیراخلاقی مواد کو ہٹانے سے متعلق حالیہ کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے مطالبہ کیا کہ مواد کی نگرانی کے لیے مضبوط اور معتدل طریقہ کار اختیار کیا جائے تاکہ پاکستان میں غیر قانونی مواد تک رسائی نہ ہوسکے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ پی ٹی نے ٹک ٹاک پر فحش اور غیراخلاقی مواد اور اس کے نوجوان نسل پر انتہائی منفی اثرات کے حوالے سے معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ویڈیو ایپ کو ‘ حتمی وارننگ’ جاری کی تھی۔

Comments

- Advertisement -