پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

سوشل میڈیا پر نامناسب مواد رپورٹ کرنے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (11 نومبر 2025): سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامناسب مواد رپورٹ کر کے بچوں کا آن لائن تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بچوں کا آن لائن تحفظ یقینی بنائیں، بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا پی ٹی اے کو بلاکنگ/ریموول کیلیے رپورٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا

شہریوں کیلیے آسانی کیلیے پی ٹی اے نے نامناسب مواد رپورٹ کرنے کا طریقہ کار بتایا ہے جو درج ذیل ہے:

نامناسب مواد رپورٹ کرنے کیلیے پی ٹی اے کی ویب سائٹ www.pta.gov.pk وزٹ کریں، ای سروس میں جا کر اپنی کمپلین درج کریں۔

ان لا فل آن لائن کنٹینٹ سلیکٹ کریں، اپنی ذاتی معلومات فراہم کریں، کیٹیگریز میں جا کر چائلڈ ابیوز سلیکٹ کریں۔ پلیٹ فارم اور رپورٹ کرنے کیلیے متعلقہ لنک یا اسکرین شاٹ کی معلومات فراہم کریں۔

اپنی شکایت کے متعلق مختصر اور واضح معلومات درج کریں، رجسٹر کمپلینٹ کا بٹن کلک کریں اور نامناسب مواد رپورٹ کریں۔

پی ٹی اے کے مطابق بچوں سے متعلق نامناسب مواد رپورٹ کرنے کیلیے 1121 پر کال کریں، بچوں کا آن لائن تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں