پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

پی ٹی اے کا غیرقانونی سم اجرا کیخلاف کریک ڈاؤن، مشتبہ سمیں پکڑی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرقانونی سم کے اجرا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

لاہور میں پی ٹی اے اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مشترکہ کارروائیاں کی اس دوران متعدد فرنچائزز پر چھاپے مارے گئے اور غیرقانونی سرگرمیاں پکڑی گئیں۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ شاہکوٹ، حویلی لکھا، اوریزمان میں فرنچائز پر چھاپے مارے گئے، مشتبہ سمیں اور غیرقانونی ایکٹیویشن کا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شاہکوٹ اور حویلی لکھا میں ایک، یزمان میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: پی ٹی اے نے ’سم‘ سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا

فرنچائز مالک، منیجر اور سی ایس آر حراست میں لے لیے گئے ہیں، مقدمات درج کرکے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایم بی وی ایس سسٹم کو بائی پاس کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں