جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

پی ٹی اے نے صارفین کو سائبر فراڈ سے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو سائبر فراڈ سے خبردار کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سائبر مجرموں کی جانب سے حکومتی اور نجی شعبے کے ملازمین کو مسلسل فشنگ ای میلز بھیجی جارہی ہیں۔

ان کا کیا مقصد ہے؟ آپ کی لاگ ان تفصیلات چوری کرنا، سسٹمز کو رینسم ویئر سے متاثر کرنا، یا غیر مجاز رسائی ہوگی۔

ان فراڈ سے محفوظ رہنے کے لیے ان طریقوں پر عمل کیا جاسکتا ہے۔

ہمیشہ ای میلز بھیجنے والے کی شناخت چیک کریں، خصوصاً ایڈریس، اٹیچمین کی فائل ایکسٹینشن چیک کریں جو کہ پی ٹی اے ڈاٹ ٹی ایکس ٹی ہے۔

اٹیچنمنٹ کھولنے سے پہلے ضرور اسکین کریں، ای میل استعمال کرنے کے بعد لاگ آؤٹ لازمی کریں۔

سرکاری ای میل کو ذاتی یا پھر غیر سرکاری کاموں کے لیے استعمال نہ کریں، کسی بھی لنک پر کلک کرنے سے پہلے اصل یو آر ایل ضرور چیک کریں۔

اپنا ای میل پاس ورڈ یا او ٹی پی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں یا اسے ای میل کے ذریعے کبھی نہ بھیجیں، نامعلوم یا شارٹ لنکس پر کلک نہ کریں۔

ہیکرز کی جانب سے دھمکی، لالچ یا پھر جھوٹے وارننگ سائن دیے جاتے ہیں تاکہ آپ گھبرا جائیں اور اس پر فوری کلک کرلیں۔

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں