بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پی ٹی اے کا ایک بار پھر ٹک ٹاک سے مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ پر شیئر ہونے والی غیراخلاقی اور نامناسب ویڈیوز ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والی غیر اخلاقی، فحش اور نامناسب مواد کو پاکستان میں فوری طور پر بلاک کرے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پی ٹی اے نے پلیٹ فارم پر موجود غیر مہذب اور غیر اخلاقی ویڈیوز کے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے فوری طور پر ہٹانے یا پاکستان میں بلاک کرنے کا مطالبہ کیا‘۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں پی ٹی اے نے ٹک ٹاک انتظامیہ سے مؤثر مانیٹرنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مؤثر حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ نامناسب مواد کو ہٹایا جائے بصورت دیگر قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے کا ٹک ٹاک سے بھی غیراخلاقی مواد ہٹانے کا مطالبہ

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی اے نے غیر اخلاقی مواد کی تشہیر پر ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا اور وہاں سے جواب موصول نہ ہونے پر پاکستان بھر میں سروس کو بند کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں