اسلام آباد (25 فروری 2026): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام صارفین کی سہولت اور رہنمائی کے پیش نظر ڈیجیٹل اسسٹنٹ کا اجرا کر دیا۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ ٹیلی کمیونیکیشن خدمات اور شکایات کے طریقۂ کار سے متعلق عمومی رہنمائی فراہم کرے گا جو واٹس ایپ (03150055055) پر دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کی موبائل صارفین کیلیے زبردست سہولت
بیان میں بتایا گیا کہ یہ مینو پر مبنی آپشنز فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے متعلقہ معلومات فوری طور پر حاصل کی جا سکتی ہیں یہ نظام منتخب کمانڈز پر ردعمل دیتا ہے جس سے مؤثر اور تیز رفتار رابطہ ممکن ہوتا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق اس کا مقصد صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنا، ریگولیٹری معلومات تک آسان رسائی یقینی بنانا اور سوالات کے بروقت جواب کی فراہمی ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر ڈیجیٹل سہولت کو فروغ دیا جا سکے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


