اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

انٹرنیٹ کی سست رفتاری : پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انٹرنیٹ سروس کی سست رفتاری سے متعلق پی ٹی اے نے وضاحت جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق 15جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، سروس کی سست رفتاری سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔

بیان کے مطابق پی ٹی سی ایل، ٹرانس ورلڈ دونوں کے اپ اسٹریمز معمول کے مطابق کام کررہے ہیں، ملک میں انٹرنیٹ کنکٹیوٹی مکمل طور پر مستحکم ہے۔

پی ٹی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کی روٹین مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس متاثر نہیں ہوگی، صارفین کو انٹرنیٹ استعمال میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں : ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز کی جانب اہم پیش رفت

ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے پی ٹی اے نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے انفارمیشن میمورنڈم جاری کردیا۔

پی ٹی اے نے انفارمیشن میمورنڈم وفاقی حکومت کے پالیسی ڈائریکٹو کی روشنی میں جاری کیا ہے، جس میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق اہم شرائط اور ضوابط شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں