منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

موبائل پر ٹیکس ……. چیئرمین پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ موبائل پر ٹیکس سے پی ٹی اے کا لینا دینا نہیں ہے، یہ ایف بی آر کا ٹیکس ہے جو حکومت لیتی ہے۔

سلام آباد: میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کام انڈسٹری نے پہلے ہی فائیو جی آلات کے آرڈرز دے دیے ہیں اور آپریٹرز کے خدشات دور کر دیے گئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ قبل از وقت ہے، تاہم توقع ہے کہ 50 فیصد سے زائد اسپیکٹرم نیلام ہوگا اور اگر یہ ممکن ہوا تو نیلامی کامیاب تصور کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ موبائل پر ٹیکس کا تعلق پی ٹی اے سے نہیں بلکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے ہے اور حکومت وصول کرتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے انڈسٹری سے کہا ہے کہ فائیو جی موبائل فونز بنائیں تاکہ ٹیکنالوجی کی دستیابی سے سستے موبائل فونز بھی مارکیٹ میں آسکیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں