The news is by your side.

Advertisement

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کرانے والوں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد : پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی رجسٹریشن اب مفت ہوگی ، ایس ایم ایس کرنے کے اب کوئی چارجز نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی رجسٹریشن کے ایس ایم ایس چارجز ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، جس کے بعد احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی رجسٹریشن اب مفت ہوگی۔

پی ٹی اے نے احکامات تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو جاری کر دیئے گئے ہیں ، جس میں کہا گیا کہ10 اپریل سے 8171 پر ایس ایم ایس کرنے کے اب کوئی چارجز نہیں ہوں گے۔

پی ٹی اے کے مطابق اس سے قبل ”احساس ایمرجنسی کیش پروگرام“کے تحت8171 ایس ایم ایس سروس پر بھیجے جانے والے ہر ایس ایم ایس پر صرف 1 روپیہ علاوہ ٹیکس چارج کیے جارہے تھے۔

وضاحت میں مزید کہا گیا تھا کہ معمولی فیس سروس کے آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے کے لئے موبائل فون آپریٹرز اور نادرا مشترکہ طور پر وصول کر رہے ہیں، پی ٹی اے موبائل ٹیکنالوجی کے ذریعے امدد کے منتظر لوگوں تک پہنچنے کی کوششوں میں بغیر کسی مالی فائدہ کے بی آئی ایس پی کو مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔

خیال رہے اگر آپ کسی مستحق کو جانتے ہیں یا خود کو مستحق سمجھتے ہیں تو اپنے شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کریں اور جانیں کہ آپ اس امداد کے اہل ہیں یا نہیں۔

ایس ایم ایس کرنے کے بعد جوابی میسج میں آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ امداد کے اہل ہیں یا نہیں، اور اگر آپ رقم حاصل کرنے کے اہل ہوں گے تو اپنے علاقے کے کس مرکز پر جاکر نقد رقم حاصل کرسکتے ہیں یہ بھی ایس ایم ایس میں بتادیا جائے گا۔

احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے لیے 4 کروڑ 30 لاکھ 44 ہزار 60 ایس ایم ایس موصول ہوچکے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں