اسلام آباد (15 فروری 2026): پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایسے شہریوں کو خبردار کیا ہے جو اس بات سے لاعلم ہیں کہ ان کے نام پر کتنی سمز رجسٹرڈ ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے مفاد عامہ میں جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی سم ان کی شناخت ہے، یہ صرف ایک چِپ نہیں بلکہ ان کی ڈیجیٹل دنیا کی چابی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کی موبائل صارفین کیلیے زبردست سہولت
پیغام میں کہا گیا کہ جعلی یا چوری شدہ سم کسی کے ہاتھ لگ جائے تو شہری کا ڈیٹا، بینک اکاؤنٹ حتیٰ کہ واٹس ایپ بھی غیر محفوظ ہو سکتا ہے، ابھی چیک کریں کہ آپ کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمز رجسٹرڈ ہیں۔
پی ٹی اے نے طریقہ کار بتایا کہ شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 668 پر بھیجیں، اگر کوئی غیر متعلقہ سم نظر آئے تو فوراً بلاک کروائیں، اپنی شناخت کا تحفظ کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


