پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا۔
پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کو کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز، ہتک آمیز یا گمراہ کن مواد کی اشاعت، ترسیل سے گریز کریں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین سے درخواست ہے کہ گمراہ کن مواد فوری ہٹا دیں اور ایسے بیانیوں، مہم کا حصہ بننے سے بھی اجتناب کریں۔
The Pakistan Telecommunication Authority (PTA) advises all social media users to strictly refrain from creating, uploading, or disseminating any illegal, hateful, defamatory, or misleading content. Such material must be removed immediately, and users should avoid participating in… pic.twitter.com/VAreqDvu41
— PTA (@PTAofficialpk) January 15, 2026
سوشل میڈیا پر جاری کردہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی سالمیت کو نقصان پہنچانے، ریاستی اداروں، افراد کی عزت و وقار مجروح کرنے والی مہم کا حصہ نہ بنیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانا، کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا قابل سزا جرم ہے، صارفین کی جانب سے ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ قومی ذمہ داری ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


