تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

احساس کفالت پروگرام کے نام پر جعل ساز متحرک، پی ٹی اے نے خبردار کردیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ حکومتی پروگراموں کے حوالے سے سرگرم ہونے والے جعلسازوں سے محفوظ رہیں اور ایسے نمبرز کو ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔

احساس کیش پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے موبائل صارفین کو مختلف موبائل نمبروں سے مبارک باد اور رقم دینے کے جعلی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

نوسرباز پیغامات بھیجنے کے بعد موبائل صارف کو کال کر کے اُس کی ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں اور پھر اُس کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں یا پھر وہ کالر کو اتنا بے وقوف بناتے ہیں کہ وہ موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے مطالبہ کی گئی انعام حاصل کرنے کے چکر میں انہیں بھیج دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: فیکٹ چیک: ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے حوالے سے پی ٹی اے کی وضاحت

موبائل پر کالز یا میسجز بھیجنے والے جعلساز صارف کو خوش خبری سناتے ہیں کہ اُن کے نام کا انتخاب ہوگیا اور اب انہیں کچھ رقم ادا کرنا ہوگی جس کے بعد حکومت کی جانب سے دی جانے والی رقم انہیں مل جائے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان نے موبائل صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ احساس کیش پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ کے نام سے آنے والے پیغامات کو سنجیدگی سے نہ لیں اور جعل سازوں سے محتاط رہیں۔

پی ٹی اے کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احساس کفالت پروگرام یا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے کسی بھی نمبر سے آنے والے میسج یا کال پر اپنی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔ اگر کسی کو فراڈ ایس ایم ایس موصول ہو تو وہ پی ٹی اے کنزیومر سپورٹ سینٹر کے نمبر 080055055 پر مذکورہ نمبر رپورٹ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: مستحقین کیلئے احساس پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے حاصل کرنے کا آسان طریقہ

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق عوامی شکایت کے بعد پیغام بھیجنے والے نمبر کو بلاک کردیا جائے گا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے فیڈرل کرائم ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں