پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جعلی سمز کے اجرا سے بچنے کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ چوک چوراہوں، بازاروں سے مفت سم نہ لیں، نئی سم موبائل کمپنی کے کسٹمر سروس سینٹر یا فرنچائز سے لیں۔
شہری یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی اجازت کے بغیر کوئی سم آپ کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نہ ہو۔
یہ پڑھیں: پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مفت سم کے لالچ میں اپنی بائیو میٹرک تصدیق نہ کروائیں، دھوکا دہی سے آپ کے نام پر دوسری سم بھی جاری ہوسکتی ہے۔
پی ٹی اے نے یہ بھی کہا ہےکہ شہری اپنے نام پر رجسٹرڈ اضافی اور غیر استعمال شدہ سمز کو فوری طور پر بلاک کرائیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


