منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

اپنی ’سم‘ کسی اور کو دینے والے خبردار

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی اے نے اپنی موبائل سم کسی اور کو دینے والے افراد کو خبردار کردیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ اپنی سم کسی اور کو دینا قانونی جرم ہے، آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم سے جرم بھی ہوسکتا ہے۔

آپ کے نام پر کتنی سمیں ہیں آپ cnic.sims.pk پر جاکر چیک کرسکتے ہیں۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کرکے نامعلوم سم کو فوراً بلاک کروائیں۔

نئی سم صرف اصلی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے حاصل کریں۔

مزید معلومات کے لیے (ٹول فری) نمبر 0800-55055 یا پھر pta.gov.pk پر رابطہ کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں