تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی ٹی اے کی دو سم والے صارفین کو وارننگ جاری کردی

اسلام آباد: غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) نے ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے دو موبائل فون سم رکھنے والے صارفین کو آئی ایم ای آئی رجسٹر کرانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک سے زیادہ سم / آئی ایم ای آئی سلاٹس رکھنے والے تمام موبائل فون صارفین پر لازم ہے کہ جن کے موبائل کی ایک آئی ایم ای آئی سلاٹ تو رجسٹرہے لیکن دوسری سلاٹ رجسٹر نہیں ہے وہ 31 اگست 2019 سے پہلے رجسٹریشن کروا لیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موبائل ڈیوائس کی دوسری آئی ایم ای آئی رجسٹریشن کر انے کے لیے صارف اپنے فون میں پروگرامڈ تمام آئی ایم ای آئی نمبرز کا سکرین شاٹ ، ڈیوائس باکس جس پر تمام آئی ایم ای آئی واضح ہوں کا سکرین شاٹ، قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور درخواست کنندہ سے رابطے کی تفصیلات [email protected] پر ای میل کردے پی ٹی اے کی جانب سے ایسی تمام درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا اور صرف توثیق شدہ کیسز ہی رجسٹر کیے جائیں گے۔

واضح رہے 30 اگست 2019 کے بعد ایسی سم سلاٹس کی رجسٹر یشن نہیں کی جائے گی اپنے موبائل ڈیوائس کی آئی ایم ای آئی کی حیثیت جاننے کے لئے *#06# ڈائل کریں اور 15 ہندسوں کا آئی ایم ای آئی نمبر 8484پر ایس ایم ایس کریں۔

موبائل ڈیوائس صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے موبائل کی تمام آئی ایم ای آیئز ڈوئل یا ٹرپل سم کی پی ٹی اے سے رجسٹر یشن کرائیں۔

پی ٹی اے کے ڈائریکٹر ٹائپ اپروول نعمان خالد نے اے آروائی کے پروگرام با خبر سویرا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی نیا معاملہ نہیں ہے بلکہ 15 جنوری کے بعد سے پی ٹی اے کا سسٹم دو سموں والے فون خود کار طریقے سے رجسٹر کررہا ہے، تاہم اس سے پہلے سے زیر استعمال وہ تمام فون جن میں دو آئی ایم ای آئی نمبر ز یا ڈوئل سم کی جگہ ہے اور انہوں نے ایک آئی ایم ای آئی رجسٹر کروا رکھا ہے تو وہ دوسرا بھی لازمی کروالیں ، بصورت دیگر 30 اگست کے بعد دوسرا سلاٹ کار آمد نہیں رہے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے نے اخبارات اور ٹی وی کے ذریعے عوام کو مطلع کردیا ہے اور ای میل کے ذریعے اپنا آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹر کروالیں۔

Comments

- Advertisement -