پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹس کسی بھی وقت بلاک کیا جا سکتا ہے؟ الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کے حوالے سے خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے خبردار کیا ہے کہ غیر فعال، منسوخ شدہ یا استعمال میں نہ رہنے والی سموں پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو کسی بھی وقت بلاک کیا جا سکتا ہے۔

یہ اقدام ان واٹس ایپ اکاؤنٹس کے خلاف اٹھایا جا رہا ہے. جو غیر فعال موبائل نمبرز پر قائم ہیں اور جنہیں دھاندلی، فراڈ یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ان کے زیرِ استعمال اور فعال سم سے ہی منسلک ہو۔

حکام کا کہنا تھا کہ غیر فعال سموں پر چلنے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس خطرے کا باعث بن سکتے ہیں، کیونکہ نمبر کنٹرول میں نہ رہنے کی وجہ سے وہ کسی دوسرے صارف کو جاری کیے جا سکتے ہیں، جس سے ڈیٹا اور اکاؤنٹ کے غلط استعمال کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

اتھارٹی نے ان تمام صارفین کو جن کے نمبر منسوخ یا غیر فعال ہو چکے ہیں، فوری طور پر واٹس ایپ کے ‘Change Number’ اپشن کو استعمال کرتے ہوئے اپنا نیا اور فعال نمبر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس تدبیر کا بنیادی مقصد ڈیجیٹل سیکیورٹی کو بہتر بنانا اور سائبر فراڈ کا سدِ باب کرنا ہے۔

صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی سمز کا اسٹیٹس فوری چیک کریں تاکہ بلاکنگ سے بچا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں