تازہ ترین

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...
Array

ملک بھر میں آج سے پی ٹی اے کا موبائل سیٹ تصدیقی نظام لاگو ہوجائے گا

اسلام آباد : ملک بھر میں  آج سے  پی ٹی اے کا موبائل سیٹ تصدیقی نظام لاگو ہوجائے گا، ملک میں کسی بھی طریقہ سے لائے جانے والے موبائلز کی پی ٹی اے سے تصدیق لازم ہوگی، کیونکہ آج کے بعد صرف پاکستانی نیٹ ورک میں آنے والے سیٹس ہی کام کرسکیں گے جبکہ دیگر کو بلاک کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے غیرقانونی طور پر لائے گئے موبائل سیٹس پر بھی جرمانہ کی چھوٹ دے دی، ایف بی آرنوٹیفیکشن کے مطابق موبائل فون امپورٹرز کو 31 دسمبر تک صرف واجب الادا ڈیوٹی اور ٹیکسز ادا کرنا ہوں گے، کمرشل اور انفرادی حیثیت میں موبائل درآمد کرنے والوں کے لئے طریقہ کار واضع کردیاگیاہے۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ پوسٹل یا کوریئر کے ذریعے پاکستان بھیجے گئے موبائل ابتدائی طور پر کسٹم حکام تحویل میں رکھیں گے، موبائل تحویل میں لےکر درخواست گزار کو ایک ڈکلئیریشن فارم جاری کردیا جائے گا۔

درخوست گزار پی ٹی اے سے سرٹیفیکٹ آف کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد موبائل حاصل کرسکیں گے، درخواست گزار کو کلیئرنس سرٹیفیکٹ کےساتھ کسٹم ڈیوٹی یا ٹیکسز بھی ادا کرنا ہوگا۔

بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے پی ٹی اے، کسٹم اور سول ایوی ایشن نےایئرپورٹس پر مشترکہ طور پرسینٹرز قائم کردیئے ہیں، بین الاقوامی آمد اور ہالز میں ڈی آئی آر بی ایس کی آگاہی کا بھی انتظام کردیا گیا ہے، باہر سے آنے والے مسافر کو قائم کردہ کاؤنٹرز پر اپنے موبائل رجسٹرڈ کرانا ہوں گے، جن مسافروں کو کاؤنٹر پر کلیئرنس نہیں ملتی وہ 15 روز میں کسٹم آفس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ایک مسافر اپنے ذاتی استعمال یا تحائف کے طور پر 5 سیٹس تک لانے کے مجاز ہوں گے، بیرون ملک سے آنے والے مسافر ایک سال میں صرف 5 سیٹ لاسکیں گے، غیر قانونی، غیر رجسٹرڈ موبائل پاکستان لانے والے 31 دسمبر تک موبائل سیٹس رجسٹرڈ کراسکتے ہیں، مقرر تاریخ کے گزرنے کے بعد غیر قانونی موبائل سیٹ کو مستقل بلاک کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : اسمگل شدہ موبائل فونز کی روک تھام، نئی پالیسی تشکیل

موبائل فون کے صارفین اسٹار ہیش زیرو سکس ہیش ملا کر موصول ہونے والا آئی ایم ای آئی نمبر ایٹ فور ایٹ فور پر بھجوا کر اپنے موبائل کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کے مطابق وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ یکم دسمبر کے بعد بغیر کسٹم ڈیوٹی ادا کیے فروخت کیے جانے والے موبائل فون پی ٹی اے کی جانب سے تیس دن کے وقفے سے بند کردئیے جائیں گے، یکم دسمبر سے پہلے فروخت کیے گئے فون پر اسکا اطلاق نہیں ہوگا اور ان کو کسی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تصدیق کرانے کا طریقہ کار


اپنے موبائل کا IMEI نمبر چیک کرنے کے لیے *#06#ڈائل کریں اور اسکرین پر لکھے نمبر کو میسج میں لکھ کر 8484 پر بھیجیں، اسی طرح ان نمبرز کو ویب سائٹ اور اینڈرائیڈ ایپلیکشن پر بھی چیک کیا جاسکتا ہے۔

تینوں طریقوں سے رجسٹریشن چیک کرنے پر پی ٹی اے کی جانب سے صارف کو جواب میں درج ذیل میں سے کوئی ایک پیغام موصول ہوگا۔

پہلا: آئی ایم ای آئی کمپیلینٹ (IMEI Compliant) یعنی صارف کا موبائل نیٹ ورک سے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ ہے، یہ موبائل بلاک نہیں ہوگا۔

دوسرا: ویلڈ آئی ایم ای آئی (Valid IMEI) یعنی صارف کے موبائل کا IMEI کوڈ GSMA سے تصدیق شدہ ہے مگر PTA میں اس کا کوئی ریکارڈ نہیں لہذا اسے رجسٹرڈ کروائیں وگرنہ یہ 20 اکتوبر کے بعد قابل استعمال نہیں ہوگا۔

تیسرا: ان ویلڈ آئی ایم ای آئی (Invalid IMEI) یعنی صارف کا موبائل GSMAاور  PTA دونوں سے رجسٹرڈ اور منظور شدہ نہیں ہے کیونکہ آپ جعلی IMEI والا موبائل استعمال کررہے ہیں جو 20 کے بعد کالنگ کے لیے استعمال نہیں ہوگا۔

گوگل پلے اسٹور ایپلیکشن لنک: https://play.google.com/store/apps/details?id=pk.gov.dirbs.dvspublic …

ویب سائٹ لنک: https://dirbs.pta.gov.pk/

موبائل ایپلیکیشن یا ویب سائٹ کے ذریعے تصدیق کرنے والے صارفین اپنا IMEI نمبر ایپلیکیشن کے سرچ باکس میں لکھ کر submit کا بٹن دبائیں۔

موبائل فون کے صارفین اسٹار ہیش زیرو سکس ہیش ملا کر موصول ہونے والا آئی ایم ای آئی نمبر ایٹ فور ایٹ فور پر بھجوا کر اپنے موبائل کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -