اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

پی ٹی سی ایل کیبل چوری کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ کے کیبل کی چوری کے کیس میں ملوث 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کیبل کی مبینہ چوری اور گرفتاری کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے تمام دس ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ملزمان کو 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، اور پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

- Advertisement -

عدالت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق کیبل کی نیلامی ہوئی تھی، اور پی ٹی سی ایل نے چوری کی شکایت بھی نہیں کی، تفتیشی افسر منصفانہ تفتیش کر کے چالان پیش کرے۔

پی ٹی سی ایل کی زیر زمین قیمتی کیبل ملازمین کی مدد سے چرانے والے 10 ملزمان گرفتار

واضح رہے کہ اتوار کو فریئر پولیس نے انتھونی چرچ کے قریب پی ٹی سی ایل کی زیر زمین قیمتی کیبل چرانے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کیا تھا، جن میں 3 حاضر سروس ملازمین بھی شامل تھے، ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کے مطابق ملزمان سے 25 لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ کیبل برآمد کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

اصغر عمر
اصغر عمر
اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں