site
stats
پاکستان

گلگت بلتستان،سیاحتی سرگرمیاں یکم دسمبر تک جاری رہیں گی

اسلام آباد: گلگت بلتستان سمیت پاک چائنا اقتصادی راہداری پر موسمِ سرما کی سیاحتی سرگرمیاں یکم دسمبر تک جاری رہیں گی،تمام موٹلز یکم دسمبر تک کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق موسمِ سرما کی سیاحتی مہم کا آغاز پیر کو پی ٹی ڈی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور خان نے کیا تھا جس کی اختتامی تاریخ میں یکم دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

gilgit-post-1

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پی ٹی ڈی سی گلگت اور وادی نلتر میں سیاحوں کی ضروریات کے پیشِ نظر جدید سہولیات سے مزین موٹل بنائے گی جس کے لیے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن نے پاک فضائیہ کے اسکائنگ سلوپس کے نزدیک 30 کینال کی زمین بھی الاٹ کر دی ہے۔

naltar-post-1

پی ٹی ڈی سی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سال کے چاروں موسم کی مناسبت سے سیاحتی مہمات اور پروگرامز مرتب کر لیے گئے ہیں علاوہ ازیں اسلام آباد سے چین کے لیے ایک کار ریلی کا بھی انتظام کیا گیا ہے جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

gilgit-post-2

پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلی نے اس بات پر بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے کہ وہ پی ایم ڈی سی کے سیاحتی مراکز کی تعمیر اور سیا حت کے فروغ کے لیے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور ہمارے پُرزور مطالبے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وادی نلتر کے مقام پر چیئر لفٹ لگانے کی بھی ہامی بھری۔

naltar-post-2

واضح رہے کہ حسین وادیوں اور قدرتی سیاحتی مقامات سے مالا مال پاکستان میں ایسے حسین نظارے ہیں جسے دیکھ کر خدا کی حسِ جمالیات کا اندازہ ہوتا ہے ایسے مقامات میں گلگت بلتستان اپنی مثال آپ ہے اگر ضرورت ہے تو بس سیاحت کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور سیاحوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top