تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

‘ لرزتی، کانپتی امپورٹڈ حکومت "حقیقی آزادی مارچ” سے خوفزدہ ہوگئی’

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ چھاپے مار کارروائیوں سے اندازہ ہوگیا کہ "حقیقی آزادی مارچ” سے لرزتی، کانپتی امپورٹڈحکومت خوفزدہ نظر آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر پولیس چھاپوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گھروں پر چھاپوں اور چادر وچاردیواری کےتقدس کی پامالی کا نتیجہ یہ نکلا کہ کارکنوں اور عوام کاجوش وجذبہ مزید بلند ہوگیا۔

انہوں نے لکھا کہ پولیس چھاپوں کے بعد جس کسی سے بھی رابطہ ہوا وہ بہت پُرجوش ہے، حقیقی آزادی مارچ سے لرزتی،کانپتی "امپورٹڈ حکومت” خوفزدہ نظر آ رہی ہے۔

ادھر رات گئے اسد عمر اور بابر اعوان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں‌ پر بھی چھاپے مارے گئے، تاہم ان کی گرفتاری نہ ہو سکی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بابر اعوان کے بیٹے عبداللہ بابر اعوان نے بتایا کہ ان کے گھر پر پولیس آئی اور ملازمین کو ہراساں کیا، والد نے صبح (آج) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے، انھوں نے گورنر پنجاب کو غیر آئینی طریقے سے ہٹانے سے متعلق مقدمہ لڑنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے پولیس کا ” لال حویلی” پر چھاپا

راولپنڈی میں بھی سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے گھر بھی چھاپا مارا گیا، پولیس اہل کار دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے، تاہم راجہ بشارت حسین اور ان کے بھائی راجہ ناصر گھر پر موجود نہیں تھے، اہل کاروں نے ملازمین سے پوچھ گچھ کی، پولیس کی 6 موبائل گاڑیاں دھمیال ہاؤس چھاپے کے لیے آئی تھی۔

اس کے علاوہ رات گئے پولیس نے شیخ رشیداحمد اور شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لئے لال حویلی پر چھاپا مارا، چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

Comments