منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

اسلام آباد کی جانب 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا نام کیا رکھا ہے؟ وزیراعلیٰ نے اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ 27ستمبر کو اسلام آباد کی جانب کیے جانے والے لانگ مارچ کا نام "بالقسط”رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی مجھے ڈرا سکتا ہے دبا سکتا ہے اور نہ ہی خرید سکتا ہے کرسی اور اقتدار میرے لئےکوئی اہمیت نہیں رکھتا، ہم نے بانی کا ساتھ رول آف لا کے لئے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 27ستمبر کو 20 لاکھ نوجوان نکلیں گے میرے پاکستانیوں تیاری کریں میں آپ کولیڈ کروں گا، ہم اس بار کامیاب ہو کر ہی لوٹیں گے۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ آج بھی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائیں گے اگر ایسا ہوا تو بھرپور احتجاج کریں گے اور پاکستان کے ہر چوک کو ڈٰ چوک بنادیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 27 ستمبر سے پہلے اڈیالہ جیل آخری بار آیا ہوں، 27 ستمبر کو 20 لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد آئیں گے۔

بعدازاں سہیل آفریدی گورکھپور ناکے پر دو گھنٹے بیٹھنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے بعد بھی عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، اب ہم پرامن احتجاج کی طرف جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں