منگل, جون 9, 2026
اشتہار

8 فروری کو کوئی بھی حرکت نہیں کرنے دیں گے، وزیر داخلہ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (5 فروری 2026): وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو ہڑتال کے پیش نظر واضح کیا ہے کہ اُس دن کوئی بھی حرکت نہیں کرنے دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے۔

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کراچی سمیت پورے ملک میں امن و امان ہماری ترجیح ہے، شہر قائد کو بند نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو کسی مخصوص جگہ نہیں بلکہ ہر جگہ احتجاج ہوگا، سینیٹر علی ظفر

میڈیا سے گفتگو میں ضیا الحسن لنجار کا یہ بھی کہنا تھا کہ دادو واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، اچھے اور برے افسر نظام میں ہیں شفاف تحقیقات کروانا ضروری ہیں، خیرپور واقعے کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل انکوائری پر غور کر رہے ہیں۔

ای چالان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ای چالان کے حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ میٹنگ نہیں ہوئی، کافی حد تک لوگوں نے ٹریفک قوانین پر عمل شروع کر دیا ہے۔

سابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں