‘یکطرفہ رپورٹنگ’ کرنے پر پی ٹی آئی نے جنگ اور جیو گروپ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے شہباز گل نے جیو ٹی وی کو ن لیگ کا ٹی وی قرار دیدیا۔
‘یکطرفہ رپورٹنگ’ پرپی ٹی آئی نے جنگ جیوگروپ کےبائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جیو جنگ گروپ کو یکطرفہ ن لیگی ایجنڈے پر احتجاج ریکارڈ کرایا اور بار بار جیو ٹی اور جنگ گروپ سے رابطہ کیا۔
ہم نے بار بار جیو ٹی وی اور جنگ گروپ سے رابطہ کیا۔ یک طرفہ ن لیگی ایجنڈے پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔
وزیراعظم کی کل کی تقریر پر جیو جنگ نے جس طرح زہر پھیلایا اس سے اب تحریک انصاف کے کارکنان کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ کیوں PTI نے ن لیگ کے اس اہم اتحادی کے پروگراموں کا بائیکاٹ کیا ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 12, 2022
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم کی کل کی تقریر پر جیو جنگ گروپ نے جسطرح سے زہر پھیلایا اس سے اب پی ٹی آئی کے کارکنان کو پتہ چل گیا ہوگا کہ کیوں پی ٹی آئی نے ن لیگ کے اس اہم اتحادی کے پروگراموں کا بائیکاٹ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مریم صفدر کی تمام آڈیوز یہ چیخ چیخ کر کہہ رہی تھیں کہ جیو جنگ ان کی پارٹی کا حصہ ہے لیکن ہم نے پھر بھی جمہوری طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مریم صفدر کی تمام آڈیوز یہ چیخ چیخ کر کہہ رہی تھیں کہ جیو جنگ ان کی پارٹی کا حصہ ہیں۔ لیکن ہم نے پھر بھی جمہوری طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اب ہمارا جمہوری حق ہے کہ جو چینل ہمارے خلاف ایک پارٹی بنا ہوا ہے ہم اس پر نا جائیں۔ ہمارے خیال میں جیو ٹی وی ن لیگ ٹی وی ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 12, 2022
شہباز گل نے کہا کہ اب ہمارا جمہوری حق ہے کہ جو چینل ہمارے خلاف ایک پارٹی بنا ہوا ہے ہم اس پر نا جائیں۔ ہمارے خیال میں جیو ٹی وی ن لیگ کا ٹی وی ہے۔