تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تحریک انصاف کے کارکنان کا اے آروائی کی ٹیم پرتشدد

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اے آروائی نیوزکی میڈیا ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا، چوہدری سرور نے واقعے پرمعافی مانگتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسے تحریک انصاف کے یوم تاسیس میں شرکت کے لئے اسلام آباد کی جانب رواں چوہدری سرور کے قافلے میں شریک گاڑی نے پہلے تو اے آروائی کی ٹیم کو ٹکرماری بعد ازاں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

سابق ایم پی اے کامل عمرکے بیٹے نے گارڈز کے ہمراہ اے آروائی نیوز کے رپورٹر واصف محمود اور کیمرہ مین آفتاب پرتشدد کیا۔

اے آروائی نیوز کے مطابق ساب ایم این اے کی گاڑی نے پہلے پہل انہیں ٹکر ماری اور پھر انہیں اٹھانے کے بجائےانہیں اور ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سابق ایم پی اے کے بیٹے اور گارڈز نے رپورٹر اور کیمرہ مین پر مکوں اور لاتوں کی بارش کردی اور جب انہیں دیکھا کہ مذکورہ افراد کا تعلق میڈیا سے ہے تو جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

تحریک انصاف پنجاب کے سربراہ اور سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اے آروائی نیوز کے اسٹاف سے معافی مانگ لی اور واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آروائی نیوز کی خدمات مثالی ہیں اورصحافیوں کو تشدد کا نشانہ بننے والے اس قسم کے عناصر کو ہرگزبرداشت نہیں کیاجائے گا، کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی ضرور ہوگی۔

دوسری جانب پنجاب یونین آف جرنلسٹ نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فی الفورکاروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے معاملے کی فوری تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -