تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کیلیبری باجی! "عوام کو گمراہ کرنا بند کریں”

لاہور: رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے لیگی نائب صدر کو کرارا جواب دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جانب سے پی پی 158 میں انتخابی مہم کے دوران کئے گئے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ اور فساد کا کوئی چہرہ ہوتا تو وہ مریم صفدر ہوتی، ایک دن میں ہی انکی جھوٹ کی ہنڈیا پھوٹ گئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مریم نواز کے الزامات اور گھریلوخواتین کی کردار کشی ہے، نالائق باجی کیلئے پیٹرول عالمی مارکیٹ میں 15فیصدسستا ہو چکا ہے، کیلیبری باجی سے گزارش ہے کہ اب عوام کو گمراہ کرنا بند کریں اور الزام تراشی و رونےدھونےکےبجائے کارکردگی دکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف تہجد میں اٹھتے ہیں اور عوام کی خدمت میں مصروف ہوجاتے ہیں، مریم نواز

شہباز شریف کو "نالائق اعظم” کہتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ تینماہ میں ہنستےبستےپاکستان کو اجاڑنے والوں سے سوال ہے کہ کیا چینی مافیا،ڈرگ مافیا ن لیگ میں آکرلوٹوں سےفرشتے بن گئے؟۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز انتخابی مہم میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ہاتھوں پاکستان کو گروی رکھ دیا اگر پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو مرجاتے قیمتیں نہ بڑھاتے، جیسے ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت ایک ڈالر بھی کم ہوئی تو شہباز شریف اسی دن پیٹرول کی قیمت کم کردیں گے۔

 

Comments

- Advertisement -