مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج کا آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ابتدائی نتائج آتے ہی تحریک انصاف اور ن لیگ نے کامیابی کے دعوے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتیں اور امیدوار سوشل میڈیا پر غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج جاری کر کے اپنی اپنی جیت کا اعلان کر رہے ہیں۔
آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ جنہوں نے انتخابی عمل میں زبردست انداز سے شرکت کی اور بہترین پیغام دیا ۔ تحریک انصاف کے کارکنان اور امیدواروں کا بھی شکریہ جنہوں نے مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں کو اگنور کیا اور پر امن رہے ۔ انشاءاللہ کشمیر کا فیصلہ عمران خان
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) July 25, 2021
وفاقی وزیر مرادسعید نے ٹوئٹ کیا کہ آزاد کشمیر عوام کا شکریہ جنہوں نے انتخابی عمل میں زبردست شرکت کی آزاد کشمیر کے عوام نے انتخابی عمل میں بہترین پیغام دیا تحریک انصاف کے کارکنان اور امیدواروں کا بھی شکریہ ، پی ٹی آئی کارکنوں نے مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں کو اگنور کیا اور پر امن رہے انشااللہ کشمیر کا فیصلہ عمران خان۔
آزادکشمیر میں انتخابی مہم چلانے والی مریم نواز بھی ٹوئٹر پر متحرک ہیں انہوں نے لکھا کہ ابھی تک جہاں سے نتائج آرہےہیں،ن لیگ جیت رہی ہے، ہوشیار رہیں ،باخبررہیں، دھند اور اندھیرے پر نظر رکھیں۔
ابھی تک جہاں سے بھی رزلٹ آ رہے ہیں، الحمدُللّہ مسلم لیگ ن جیت رہی ھے
ہوشیار رہیں
با خبر رہیں
دھند اور اندھیرے پر نظر رکھیں— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 25, 2021
معاون خصوصی ڈاکٹرشہباگل نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی واضح اکثریت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، اپنی شکست دیکھتے ہوئے دونوں جماعتیں بیہودہ حرکتوں پر اترآئی ہیں، مریم صفدر کو دیکھاجائے تو وہ صبح سے کہہ رہی ہیں لڑ جاؤ کٹ جاؤ۔
انہوں نے کہا کہ دو کارکنوں کےجاں بحق ہونےپر لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں یہ ہمارا اثاثہ ہیں، کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قانونی کارروائی کی جائے گی۔
شہبازگل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے زیادہ تر نشستوں پر جرائم پیشہ عناصر کےامیدوار ہیں دونوں جماعتیں مل کر انتخابی عمل میں افراتفری پھیلاناچاہتی ہیں، بدقسمتی سےیہ 2 خاندانی پارٹیاں ہیں جو کسی اور کو سامنے نہیں دیکھنا چاہتیں نوازشریف کی ملاقات آزادکشمیر انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش ہے مودی کی ایما پر ہی مسلم لیگ (ن) ایسے کام کررہی ہے۔