تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

تحریک انصاف کا کوآپریٹو مارکیٹ کی بحالی کا اعلان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ نے کراچی میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والی کوآپریٹو مارکیٹ کی بحالی کا اعلان کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا کہ آتشزدگی کے معاملے میں سیاست لازم نہیں، دکاندار صوبائی حکومت کی امداد کے منتظر ہیں۔

انہوں نے سندھ حکومت سے دکانداروں کے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی آتشزدگی کے واقعات: ’لاک ڈاؤن سے کاروبار ٹھپ ہوا، بقیہ کسر سانحے نے نکال دی‘

خرم شیر زمان نے کہا کہ  صدر کا علاقہ میرا پڑوس ہے، 21سال سے یہاں کاروبارکررہاہوں،کوآپریٹیو اور وکٹوریہ مارکیٹ کے دکانداروں سے ہماری بات ہوئی ہے، وہ دوبارہ کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی مارکیٹ کی بحالی کے کاموں اور متاثرین کی مدد کرے گی، مارکیٹ کی بحالی کےسلسلے میں متاثرین کے ساتھ ہیں‘۔

یاد رہے کہ 5 روز قبل کراچی کے مصروف تجارتی مرکز صدر میں واقع کپڑے کی مارکیٹ (کوآپریٹیو) میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس میں سیکڑوں دکانیں جل کر مکمل خاکستر ہوگئیں۔ آتشزدگی کے نتیجے میں تاجروں کو کروڑوں روپے مالیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Comments

- Advertisement -