تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان پر قاتلانہ حملہ: تحریک انصاف کا آج شام پھر ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور : تحریک انصاف نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف آج شام پھر ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آج شام پھر ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ آج شام پانچ بجے پاکستان کےتمام شہروں میں احتجاجی اجتماع ہوں گے،ہرشہرکی احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ان کو دکھائیں حقیقی طورپر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا، میں خود لبرٹی چوک لاہورمیں احتجاج میں شرکت کروں گا۔

گذشتہ روز عمران خان پر حملے کیخلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہوا ، کراچی میں احتجاج کرنے والوں پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔

متعدد خواتین اور بچے آنسو گیس کی شیلنگ سے بُری طرح متاثر ہوئے جبکہ پولیس نےخواتین سمیت متعددافرادکوگرفتارکرلیا۔

راولپنڈی میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا ، مری ایکسپریس وے بند کر کے ٹریفک معطل کردی ، اسی طرح فیض آباد پر بھی عوام کا سمندر تھا۔

پشاور میں مظاہرین نے رکاوٹیں لگا کر موٹروے بند کردی تھی جبکہ گوجرانوالہ میں سڑکوں پرٹائر جلائے گئے۔

Comments

- Advertisement -