The news is by your side.

Advertisement

یکہ توت حملہ، تحریک انصاف کا ایک روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے یکہ توت حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کے پی میں جاری انتخابی مہم روک دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے یکہ توت حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا جبکہ کے پی میں جاری انتخابی مہم روکنے کا بھی اعلان کردیا۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ حملہ نہایت سفاکانہ اور قابل مذمت ہے، ہارون بلور و دیگر کارکنان کی شہادتوں سے پورا ملک سوگوار ہے، بلور فیملی، اے این پی سے مکمل اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف بلور فیملی اور اے این پی کا غم بانٹے گی، آج کے پی میں اپنی تمام انتخابی سرگرمیاں منسوخ کر رہے ہیں، ایک روزہ سوگ کے دوران کے پی میں پارٹی پرچم سرنگوں رہیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہارون بلور سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا  اور کہا کہ خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی طور پر انسان کہلانے کے مستحق نہیں ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کتنے ہی کیوں نہ ہوں  کسی کو مارنے کی گنجائش نہیں، واقعے کی ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے ہوا، جس کے نتیجے میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 21 افراد شہید اور 75 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔


مزید پڑھیں : پشاور: اے این پی کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا، ہارون بلور سمیت 13 شہید


ہارون بلور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، ان کی شہادت کے باعث پی کے 78 پر الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں