تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کیلئے تحریک انصاف کا لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

لاہور : پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کیلئے تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، جس میں استدعا کی عدالت تاریخ کیلئے گورنر کو ہدایات جاری کرے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

بیرسٹر علی ظفر کےذریعے سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ، جس میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا آئین کے تحت اسمبلی تحلیل کے فوری بعد گورنر نے الیکشن کا اعلان کرنا ہے، گورنر پنجاب الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے جو کہ آئینی خلاف ورزی ہے۔

تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 10دن سے زائد ہوچکے،گورنر پنجاب نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ، وہ اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کیلئے گورنر کو ہدایات جاری کرے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں