تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’عوام نے فیصلہ کرلیا ہے حقیقی آزادی حاصل کرنی ہے‘

جھنگ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ حقیقی آزادی حاصل کرنی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جھنگ میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ قوم کہہ چکی ہے نہ لندن  نہ امریکا سے فیصلے ماننے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے صرف عوام کریں گے، یہ جتنا ڈرا رہے ہیں یہ قوم اتنی ہی بے خوف ہوتی جارہی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لو ابھی بھی وقت ہے قوم کے فیصلے تسلیم کرو، تم 22 کروڑ عوام سے طاقتور نہیں ہو۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب تک حقیقی آزادی نہیں ملتی کپتان اور اس کی ٹیم رکنے والی نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -