تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

"پنجاب کی غیر آئینی حکومت کے دن گنے جاچکے”

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت غیرآئینی حکومت چل رہی ہے جس کے ختم ہونے کےدن آگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے اپنی توپوں کا رخ الیکشن کمیشن کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ پران ااصول ہے کہ 8300پر میسج کرتےہیں تو پتہ چلتاہےمیرا ووٹ کہاں ہے؟ مگر صورت حال یہ ہے کہ بیس حلقوں پر الیکشن ہورہاہے لوگ میسج کرتےہیں تو جواب اگلےجنرل الیکشن کا آرہا ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ یہ تو سیدھاسیدھا دھاندلی کےمترادف ہوگیا،عوام کو گمراہ کیاجارہاہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب کے بیس حلقوں میں شکایت پر فوری ذمہ داری نبھائے لیکن ہمیں الیکشن کمیشن سےایکشن لینےکی امیدنظر نہیں آرہی۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

پنجاب کی سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسوقت غیرآئینی حکومت چل رہی ہے جس کے ختم ہونے کےدن آگئے اگر الیکشن تک بات جاتی ہے تو اس کے بعد بھی انکی حکومت نہیں بچےگی، مگر کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طریقے سے غیرآئینی پنجاب کی حکومت کو بچایاجائے، اگر ایسا ہوا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میٹنگ میں یاسمین راشد نے بتایا کہ اس الیکشن میں واضح اندرونی مداخلت نظر آرہی ہے، یاسمین راشد کے بیان پر الیکشن کمیشن خاموش کیوں ہے؟ یہ سلسلہ عدم اعتماد میں نظر آئی اب الیکشن میں بھی اندرونی مداخلت نظر آرہی ہے۔

Comments

- Advertisement -