پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کیا پی ٹی آئی آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لے سکے گی؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد (16 مئی 2026): آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رجسٹریشن پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی رجسٹریشن درخواست کو مسترد کر دیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ درخواست آڈٹ اعتراضات پر مسترد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی میدان میں ہلچل !‌ پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

مذکورہ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی آزاد کشمیر انتخابات میں بطور جماعت حصہ نہیں لے سکے گی۔

پی ٹی آئی کا ردعمل، عدالت جانے کا اعلان

پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے پارٹی رجسٹریشن سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف فوری اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پارٹی رہنما سردار عبد القیوم نیازی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کیلیے کھیل کھیلا گیا، فیصلے نے آئندہ الیکشن کو ہی متنازع بنا دیا ایسے الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں