پشاور : عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا، اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہورہا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، اسد قیصر، پرویز خٹک، شہباز گل، اعجاز چوہدری، سیف اللہ نیازی ،علی امین گنڈاپور موجود ہیں۔
اس کے علاوہ فواد چوہدری، حلیم عادل شیخ، شاہ فرمان، فیصل جاوید، وزیراعلیٰ محمودخان، فواد چوہدری، عامر کیانی، شاہ فرمان، بابراعوان شریک ہیں۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس میں شفقت محمود ،علی محمد خان، اعظم سواتی ،فرخ حبیب ،عثمان ڈار بھی موجود ہیں۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے، اجلاس کے بعد عمران خان لانگ مارچ سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔