بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

مجھے پارٹی سے نکالنے کے بعد پی ٹی آئی کمزور ہوگئی، شیرافضل مروت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی مسلسل کمزور ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے نکالے گئے شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مقبول ترین پارٹی ہے مگر غلط فیصلوں سے غیرمقبول ہورہی ہے، 5 اگست کا جلسہ بھی غلط فیصلوں کی وجہ سے ہی ناکام ہوا۔

انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جلسے کی کال دی گئی لیکن کوئی مہم نہیں چلائی گئی، عام عوام کو پیغام نہیں دیا گیا کہ جلسے میں ان کی شرکت کیوں ضروری ہے۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور کو جلسے کی ذمہ داری دی گئی لیکن پھر بھی مہم نہیں چلائی گئی۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر جلسے کیلئے کوئی مہم نہیں چلاؤں گا، بانی نے خود ملاقات کیلئے طلب کیا تو جاؤں گا، خود کو تھوپنے والا شخص نہیں، بانی سے بطور وکیل مختلف کیسز میں عدالتوں میں ملاقات کرسکتا تھا

شیرافضل نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کون کیا کردار ادا کررہا ہے، پارلیمانی کمیٹی بھی کچھ نہیں کررہی، پی ٹی آئی قیادت کا کوئی ایک فیصلہ بتادیں جو درست ثابت ہوا ہو۔

انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جلسے میں گیا تو 4 گنا لوگوں کی زیادہ تعداد ہوگی، مقبولیت کی بات نہیں پی ٹی آئی کارکنان میرے واضح مؤقف سے آگاہ ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں