تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ سے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سےاستعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے عمران خان پرقاتلانہ حملےکی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ نامزد ملزمان پرفوری ایف آئی آردرج نہ ہونے پرشرکا نے تحفظات کا اظہار کیا۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ متاثرہ فریق کی درخواست کےمطابق فی الفور ایف آئی آردرج کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حسن نواز کے دفتر کے باہر وال چاکنگ کردی گئی

کمیٹی کی جانب سے عمران خان کی پریس کانفرنس میں کیےگئےچاروں مطالبات کی پر زورتائید کی گئی اور سپریم کورٹ سےان چاروں مطالبات پرفوری ایکشن کی توقع کا اظہارکیا گیا۔

اس کے علاوہ اعظم سواتی کیساتھ بہیمانہ،غیرانسانی،غیراخلاقی سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ایوان کےمعززممبراعظم سواتی کے تقدس کی پامالی پر چیئرمین سینیٹ سےاستعفی کا مطالبہ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -