کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کچھ دیر میں جلسہ گاہ پہنچنے والے ہیں جہاں کارکنان ان کا استقبال کریں گے،پنڈال میں مزید کارکنوں اور عوام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان نے نشتر پارک کے اطراف سے کنٹینر ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹینر فوری نہ ہٹے تو کارکنان خود ہی اپنا راستہ بنالیں گے۔
Govt has closed routes on the pretext of… by arynews
کچھ دیر بعد نشتر پارک میں تحرک انصاف کی جانب سے پاکستان زندہ باد جلسہ شروع ہونے والا ہے۔ جلسہ گاہ میں موجود کارکنوں نے پارٹی پرچم اور قومی پرچم اٹھا رکھے ہیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اردو بولنے والوں کے ساتھ ہوں، جلسہ گاہ میں میرا خطاب تاریخی ہوگا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے الزام عائد کیا ہے کہ کنٹینر لگا کر سڑکیں بند کردی گئی ہیں، عوام کو جلسہ گاہ آنے میں پریشانی کا سامنا ہے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں حکومت نے سیکیورٹی کے نام پر راستے بند کردیے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے مطالبہ کیا کہ نشتر پارک کے اطراف سے کنٹینر فوری طور پر ہٹائے جائیں، حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ کارکنان خود ہی اپنا راستہ بنا لیں گے۔