تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا امیدوار تھا ،الیکشن کا بائیکاٹ کرتا ہوں، پی ٹی آئی اس ناجائز عمل میں شامل نہیں ہوگی۔

شہباز شریف کے پاس قوم کا مینڈیٹ نہیں ہے، بلاول بھٹو نے اگر شہباز شریف کی وزارت قبول کی تو یہ بھٹو کے نواسے اور بے نظیر کے بیٹے کو سجتی نہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایک آئینی عمل کو اختتامی مرحلے کو پہنچنا ہے، قوم کے سامنے دو راستے ہیں ایک راستہ اختیار کرنا ہوگا، ایک راستہ خود داری کا اور دوسرا غلامی کا راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کیلئے مجھے نامزد کرنے پرعمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انھوں نے اہم موڑ پر مجھ پر اعتماد کیا، پی ٹی آئی اراکین جھکے نہیں بکے نہیں۔

آج اسمبلی میں ایک نظریاتی جماعت دوسری طرف غیرفطری اتحاد ہے، آج جو جماعتیں یکجا ہیں وہ کسی مقصد کیلئے ہیں، تاریخ گواہ ہے یہ جماعتیں ماضی میں کبھی ایک نہیں ہوئیں۔

اسی اتحاد میں بیٹھے لوگوں بنے بینظیر بھٹو کی کردار کشی کی، اتحاد میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے ذوالفقار بھٹو کے قتل میں کردار ادا کیا۔

بی این پی مینگل کے سردارعطا اللہ کو23سال ایگزائل میں گزارنا پڑا، ایم کیوایم پاکستان کےلوگ بھی حکومتی بینچز پر بیٹھے ہیں،3سال 8ماہ ایم کیوایم ممبران سندھ میں پی پی کیخلاف حزب اختلاف کا کردار ادا کرتے رہے۔

ایم کیوایم سندھ کے بلدیاتی قانون کیخلاف سراپا احتجاج تھی، آج ایم کیوایم ان کے ساتھ بیٹھ گئی جن کو 4سال کوستے رہے، گورنرشپ، وزارت، فنڈزکی خواہش تھی تو اتحادی بن کر بھی پوری کی جاسکتی تھی، سندھ میں شاید صوبائی اسمبلی میں ان کو تین 4 وزارتیں مل سکتی ہیں جو پی ٹی آئی نہیں دے سکتی۔

آج کچھ لوگ سمجھیں گے انھوں بہت کچھ پالیا اور کچھ سمجھیں گے کچھ کھودیا، ذوالفقار بھٹو نے کہا طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، کل پورے ملک کے عوام نے بتادیا کہ وہ پی ٹی آئی کےساتھ ہیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ عمران خان نے قوم کو خود داری دی، سر اٹھا کر جینے کا درس دیا ہے، عمران خان جب عالمی رہنماؤں سے ملتا ہے تو پاکستانیت کی جھلک نظر آتی ہے، عمران خان نے اردو زبان کو فروغ دیا، پاکستانی لباس کو فروغ دیا۔

آج کون نہیں جانتا کہ ملک پر وہ لوگ مسلط کیے جارہے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں، لکھ لیجیے کہ ان کا اتحاد دیرپا نہیں ہوگا، 11اپریل ہےآج کون نہیں جانتا آج جس نے وزیراعظم بننا ہےاس کی عدالت میں پیشی تھی فرد جرم عائد ہونا تھی۔

بازگشت ہے کہ بلاول بھٹو کو وزیرخارجہ بنانے کی خواہش ہے بلاول نے شہباز شریف کی وزارت قبول کی تو یہ بھٹوکے نواسے کو سجتی نہیں۔

Comments

- Advertisement -