بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

صوبائی اسمبلیاں کب تحلیل کی جائیں؟ پی ٹی آئی کا ہنگامی اجلاس طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ طے کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب
کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں پنجاب اور کےپی اسمبلوں کی تحلیل،سندھ اوربلوچستان کی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر غور ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں سے مستعفی ہونےکی تاریخ پر بھی غورہوگا، فیصلوں سے 64 فیصد نشستیں خالی ہوجائیں گی اور انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو بلدیاتی انتخابات کے پہلےمرحلے میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کشمیر سے بلوچستان کی سنگلاخ زمین تک عوام کے دل کی آواز ہے، پی ٹی آئی پنجاب و سندھ سے جی بی اور کے پی کے پہاڑوں تک عوام کے دل کی آواز ہے۔

یاد رہے راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے تمام اسمبلیوں‌ سے استعفے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹری پارٹی سے مشاورت کے بعد تاریخ کا اعلان کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں