پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی امیدوار کی گاڑی کو حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں انتخابی مہم کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

پی ٹی آئی امیدوار معظم علی خان جتوئی حلقہ پی پی 272 انتخابی مہم میں مصروف تھے۔ ان کی گاڑی بچوں کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں معظم علی خان جتوئی محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ان کی کار الٹ گئی تھی اور وہ زخمی بھی ہوئے تھے۔

لاہور سے اسلام آباد جانے کے دوران موٹر وے پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ ان کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری تھی۔

شہباز گل بتایا تھا کہ موٹروے پر میری گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کچھ چوٹیں آئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں