ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعظم کے لیے تین نام دے دئیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی مرکزی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں نگراں حکومت کے سربراہ کے لیے تین نام دے دئیے گئے، جن میں جسٹس تصدق حسین، عشرت حسین، عبدالرزاق داؤد شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی مرکزی قیادت کا اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، شیریں مزاری سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شریک تھے، نگراں حکومت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق اجلاس میں ممکنہ حکومت کے ابتدائی 100 روزہ لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی جبکہ نگراں وزیر اعظم کے لیے جسٹس تصدق حسین، عشرت حسین، عبدالرزاق داؤد کے نام دئیے گئے ہیں تینوں میں سے کسی ایک کو نگراں حکومت کا سربراہ مقرر کیا جانے چاہئے۔

اجلاس میں تحریک انصاف کی انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی فوری طلبی پر اتفاق کیا گیا، پارلیمانی بورڈ امیدواروں کی پہلی کھیپ کیلئے ٹکٹوں کے اجرا کا فیصلہ کرے گا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں پاناما کیس کو طوالت کا شکار کرنے کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا، نواز شریف محض دو سوالوں کا جواب دیں مقدمہ حل ہوجائے گا، نواز شریف بتائیں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کن ذرائع سے خریدے گئے، وہ بتائیں بچوں کے 16 اکاؤنٹس میں 300 ارب کہاں سے آئے۔

اجلاس میں تحریک انصاف میں اب تک شامل ہونے والوں کا بھی جائزہ لیا گیا، خواتین، اقلیتی مخصوص نشستوں کے لیے درخواستوں کی حتمی تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی، خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کا خصوصی جائزہ لیا گیا، عمران خان نے پرویز خٹک اور ان کی کابینہ کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان کے مطابق آڈیٹر جنرل رپورٹس کی روشنی پنجاب حکومت اسکینڈلز کا بھی جائزہ لیا گیا، آشیانہ ہاؤسنگ، میٹرو، اورنج ٹرین سمیت 56 کمپنیوں کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، قومی احتساب بیورو اربوں کی کرپشن کا نوٹس لے کر کارروائی کرے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں