The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کی پارٹی فیصلوں کیخلاف بات کرنے والے رہنماوں کو آخری وارننگ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی فیصلوں کیخلاف بات کرنے والے رہنماوں کو آخری وارننگ دے دی اور کہا کہ جس کو اعتراض کرنا ہے وہ پارٹی چھوڑ دے یا کسی اور جماعت میں چلاجائے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی میں اختلافات کی باتوں پر کپتان کو غصہ آگیا، ورکرز کنونشن کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، جس میں عمران خان غصے میں آگ بگولہ اور رہنماوں پر برس رہے ہیں، ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

کپتان نے کہا کہ پارٹی فیصلوں کیخلاف بات کرنے والوں کو آخری وارننگ دے رہا ہوں، انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں ہوئے تو پارٹی انتخابات کرانے پر غور کرینگے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کا 7ا گست سے تحریک چلانے کااعلان

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر حکومت کے خلاف سات اگست سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہوا ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹی اوآرز کے معاملے پر سنجیدہ نہیں ، سڑکوں پر نکلیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں