تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پی ٹی آئی امیدوار کا مقابلہ کسی سائز کا لوٹا نہیں کرسکتا، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ پیسے کے بل بوتے پر لوٹوں کی انتخابی مہم چلائی جارہی ہے، لیکن پی ٹی آئی امیدوار کا مقابلہ کسی بھی سائز کا لوٹا نہیں کرسکتا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب ضمنی الیکشن کے سلسلے میں شیخوپورہ میں بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوٹوں میں جنون نہیں رہا، لوٹوں پر نوٹ خرچ کیے جارہے ہیں، پیسے کے بل بوتے پر لوٹوں کی انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے، لیکن پی ٹی آئی امیدوار کا مقابلہ کسی بھی سائز کا لوٹا نہیں کرسکتا۔

عمران خان نے پی ٹی آئی امیدوار خرم کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ضمنی انتخاب جیت گئے ہیں، کسی رنگ کسی سائز کا لوٹا آپ کا اور اس جنون کا مقابلہ نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن حمزہ ککڑی کیساتھ مل کر دھاندلی کا پروگرام بنا رہی ہے، حمزہ ککڑی جومرضی کرلو تم نہیں جیت سکتے کیونکہ پاکستان کی عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، امریکی سازش اور پاکستان کے بڑے بڑے لوٹے نامنظور ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ حلقوں میں 10، 10 ہزار روپے تقسیم کررہی ہے، میں لوگوں کو کہتا ہوں پیسے ان سے بے شک لے لینا لیکن ٹھپہ بلے پر ہی لگانا، کیونکہ یہ ہمارے ملک کے مستقبل کا الیکشن ہے جس سے فیصلہ ہوگا کہ یہ چوروں کا ملک بنے گا یا قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نبی پاک ﷺ نے مدینہ کی ریاست عدل اور انصاف کی بنیاد پر کھڑی کی تھی اور قائد بھی ریاست مدینہ کی طرز پر ایک آزاد ملک میں اپنی قوم کو کھڑا کرنا چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی ہو اور سب کیلئے ایک ہی قانون ہو، چین نے 70 کروڑ لوگوں کو35 سال میں غربت کی لکیر سے نکالا اور سپر پاور بن گیا، لیکن آج تک ان چوروں کی وجہ سے پاکستان ایک عظیم اور خوددار ملک نہیں بن سکا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا قومی نظریہ ہے، سب سے دوستی چاہتے ہیں، ہم بھی امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن غلامی قبول نہیں کریں گے، ہمیں کہا گیا روس نہ جائیں، امریکا سے پوچھتا ہوں تم ہو کون ہمیں روس نہ جانے کا حکم دینے والے، ہم بھارت سے بھی اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن کشمیریوں کی قربانیوں کی قیمت پر بھارت سے دوستی نہیں چاہتا، جب تک کشمیری بھائیوں پرظلم ہو رہا ہو بھارت سے کبھی دوستی نہیں چاہوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت امریکا کا اتحادی ہے پاکستان نہیں لیکن وہ پھر بھی روس سے 40 فیصد کم قیمت پر تیل خرید کر اپنے عوام کو کم قیمت پر فروخت کررہا ہے، بھارت سے پوچھا گیا اتحادی ہونے کے باوجود روس سے تیل کیوں خرید رہے ہیں تو اس نے جواب دیا اتحادی ہیں لیکن پہلی کوشش اپنےعوام کو ریلیف دینا ہے، ہم تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے اور روس سےتیل خریدیں گے جب کہ پاکستان میں چیری بلاسم ہے اور امریکا کی اجازت کے بغیر روس سے تیل خریدنے کی ہمت نہیں، کیونکہ امریکا کے سامنے ان کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوجاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں کوئی ضمانت پر ہو تو اس کو کوئی چپڑاسی بھی نہیں رکھتا، لیکن پاکستان میں کرپٹ آدمی کو وزیراعظم اور اس کے ککڑی بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا ہے، پاکستانی قوم کو غلام بنانے کیلئے اپنا نوکر بٹھا دیا ہے، ملک کی توہین اور کیا ہوسکتی ہے کہ بڑے بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کردو، پاکستان کے 22 کروڑعوام کی توہین کی گئی ہے آج ہمیں حقارت سے دیکھا جاتا ہے

عمران خان نے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کرکے انہوں نے 1100 ارب معاف کرا لیے ہیں، اگر یہ رقم عوام پر خرچ کی جاتی توتیل سمیت دیگر چیزوں کی قیمتیں کم کرکے مہنگائی کم کی جاسکتی تھی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیری بلاسم نے حالیہ بیان دیا تھا کہ میں تو بھیک مانگنے نہیں آیا مشکل وقت ہے امداد دے دیں، ان کا نظریہ ہے کبھی امریکا اور کبھی کسی اور کےبوٹ پالش کرتے رہیں، اپنی چوری چھپانے اور پیسہ بچانے کیلیے یہ امریکا کی جنگ میں شامل ہونے، کشمیریوں کو نظر انداز اور بھارت کو خوش کرنے اور اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے کیلیے تیار ہیں، کیونکہ یہ لوگ کبھی اپنے ملک کے مفاد کیلئے ان کے سامنے کھڑے نہیں ہوں گے، یہ ہمیشہ ایسی باتیں کرینگےکہ ہم تو لائف سپورٹ مشین پر ہیں، ہم بھکاری ہیں اس لیے ہم غلام ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں انصاف دینے والے اداروں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، جو مرضی کرلیں، ظلم کریں یا ہراساں کریں، یہ قوم کھڑی ہوگئی ہے، جب ہماری حکومت آئے گی ایک ایک کا احتساب کریں گے، الیکشن میں آپ جتنی بھی غیر قانونی چیز کر رہےہیں اتنا ہی قانون کا سامنا کرنا پڑیگا، قوم آپ کو اب نہیں بخشے گی کیونکہ اب پاکستان بدل گیا ہے، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے اور خبر کو اب نہیں روکا جاسکتا

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میری فیملی یا رشتے دار سیاست میں نہیں تھے، سیاست میں تنہا آیا تھا، بہت تھوڑے لوگوں کیساتھ سیاست شروع کی تھی، آہستہ آہستہ لوگ ملتے گئے اور قافلہ بڑھتا گیا اور آج یہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے، اتنی بارش اور پانی کھڑا ہونے کے باوجود عوام یہاں آئے جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے طیب راشد سندھو کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں، وقت ثابت کرے گا کہ طیب راشد سندھو کی شمولیت رائیگاں نہیں جائے گی، ٹیم کی صورت میں چلیں گے تو کوئی آپ کو شکست نہیں دے سکتا، پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے چاہتا ہوں میری بہنیں، نوجوان اور بچے بھی نکلیں۔

Comments

- Advertisement -