آزاد کشمیر انتخابات میں جیت پر عمران خان کی مسلم لیگ ن کو مبارکباد -
The news is by your side.

Advertisement

آزاد کشمیر انتخابات میں جیت پر عمران خان کی مسلم لیگ ن کو مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے آزاد کشمیر میں الیکشن جیتنے پر مسلم لیگ ن کو مبارکباد دے دی.

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگرچہ روایت رہی ہےکہ وفاقی حکمران جماعت ہی آزادکشمیر الیشکن میں کامیاب ہوتی ہے، لیکن اس کے باوجود میں مسلم لیگ ن کو الیکشن میں جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں.

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تحریک انصاف کے کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ الیکشن میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتاہوں.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں