تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اب تحریک انصاف کو کسی اسکینڈل سے نقصان نہیں پہنچے گا: عمران خان

جدہ: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام مجرم کو حکمران بنا دیں، تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سعودی عرب میں پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات کے موقع پر کیا. ان کا کہنا تھا کہ کبھی یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے.

عمران خان نے کہا کہ یہ نہ کہا کریں کہ پاکستان میں ترقی کےمواقع نہیں، پاکستان وسائل سے مالامال ہے. فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے، مغرب کا نظام بددیانت لوگوں کو اوپرنہیں آنے دیتا.

عمران خان نے کہا کہ اگر ملک کا سربراہ چوری پرلگ جائے تو ملک کا بھٹا بیٹھ جاتا ہے، خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے، خیبر پختونخواہ میں پہلی باری تھی اورتجربہ بھی نہیں تھا، اس کے باوجود صوبہ صحت، تعلیم، ماحولیات میں آگے نکل گیا.

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ 90 فی صد پارٹی ٹکٹ ٹھیک دیے گئے ہیں، 10 فی صد ٹکٹوں پر پرانے ورکز کے تحفظات دورکریں گے، جمعرات سے متنازع ٹکٹوں پرنظرثانی شروع کی جائے گی، کسی سے زیادتی نہیں ہوگی، اقتدار ملے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی۔

عمران خان نے کہا کہ افتخارچوہدری نے 2013 میں آر اوز کی مدد سے نوازشریف کوجتوایا، افتخارچوہدری کو نوازشریف نے صدر نہیں بنایا، تو وہ پیچھے ہٹ گئے، کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کونقصان نہیں پہنچے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اس وقت نجی دورے پر سعودی عرب میں‌ موجود ہیں. انھوں نے رمضان کی 27 ویں شب مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں گزاری، بعد ازاں انھوں‌نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا.


عمران خان نے رمضان کی27ویں شب مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں گزاری


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -