تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’نواز شریف تو چاہتا ہے عمران خان کو کسی طرح فارغ کرو‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف تو چاہتا ہے کہ کسی طرح عمران خان کو فارغ کرو۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے گوجر خان اور چکوال میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے تو اپنے امپائر کھڑے کرکے میچ کھیلا تھا، الیکشن کمیشن تو پہلے ہی اس کا ہے۔

انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اس کو یقین نہ ہو کہ الیکشن جیت جائے گا تو تب تک یہ الیکشن نہیں کروائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ انشا اللہ کل بتاؤں گا کہ لانگ مارچ کب راولپنڈی پہنچے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب سے یہ آٗئے ہیں پہلے سوات میں عوام باہر نکل آئی، وہاں جو ہوا اس کے بعد دہشت گردی میں اضافہ ہوا، ان کا مقصد صرف یہی ہے کہ ان کے کیسز اور پی ٹی آئی ختم ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے سوچنا چاہیے یہ حکومت کیا کررہی ہے، فوری الیکشن ہونے چاہئیں اور اس حکومت کو جانا چاہیے ۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں ریکارڈ چار فصلوں کی پیداوار ہوئی، ہم نے کسانوں کو فصلوں کی پوری قیمت دلائی تھی، کسانوں کو گنے کی اتنی قیمت کبھی نہیں ملی جتنی ہمارے دور میں ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے ترقیاتی منصوبے صرف اخباروں میں ہوتے ہیں ان سے پوچھا جائے کہ 1800 ارب روپے کہاں گئے۔

Comments

- Advertisement -