عمران خان نے ہاتھ میں پہنی انگوٹھی کا راز بتادیا -
The news is by your side.

Advertisement

عمران خان نے ہاتھ میں پہنی انگوٹھی کا راز بتادیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی انگوٹھی ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہے، آج عمران خان نے اس اہم راز سے پردہ اٹھا دیا کہ انگوٹھی کس نے دی۔

تفٖصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بھی سپریم کورٹ کے باہر دلچسپ عوامی انداز میں نظر آئے اور میڈیا ٹاک کے انتظار میں سپریم کورٹ کے احاطے میں کھڑے رہے، عمران خان کو دیکھ کر سیلفی بنانے والوں کی لائن لگ گئی، وکلا اور عدالت میں آئے افراد نے عمران خان کے ہمراہ سیلفیاں بنوائی۔

پامانا کیس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد عمران خان سے میڈیا گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب یہ انگوٹھی کس نے دی؟ جس پر عمران‌ خان نے جواب دیا کہ یہ انگوٹھی ولید اقبال نے تحفے میں دی وہ یہ مولانا رومی کے مزار سے لائے تھے۔


مزید پڑھیں : عمران خان کی انگوٹھی توجہ کا مرکز بنی رہی


خیال رہے اس سے قبل بھی جب انگوٹھی کاراز جاننے کےلئے پی ٹی آئی ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اسے بزرگ کی نشانی قرار دے دیا۔ جو کپتان کی حفاظت کرتی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں