تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل 2روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے -
The news is by your side.

Advertisement

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل 2روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل 2روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کل دو روزہ دورے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچ رہے ہیں ،جہاں وہ شوکت خانم کینسر اسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

عمران خان اپنے دورے کے دوران جنید جمشید کے اہل خانہ سے تعزیت اور پی ٹی آئی کی ممبر سازی مہم میں شرکت کریں گے جبکہ شہر بھر میں پی ٹی آئی کے تحت ہونے والے مختلف ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کے ساتھ تنظیمی امور کے بارے میں بریفنگ لیں گے۔

عمران خان تحریک انصاف کے پرفیشنل ونگ اور وکلاء کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے جبکہ انصاف ہاوس میں دورہ کراچی کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں